شہباز شریف کے اثاثے بھی ظاہر‘ خادم اعلیٰ 38 لاکھ کے مقروض
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں درج تفصیلات کے مطابق وہ صرف ایک کروڑ 14 لاکھ روپے بینک بیلنس کے مالک ہیں اور اس کے علاوہ ان پر 38 لاکھ روپے کا قرضہ بھی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے پیش کی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں مزید بتایا گیا ہے کہ ان کے نام پر 172 کنال اراضی بھی ہے۔ شہباز شریف حمزہ سپننگ ملز، حدیبیہ پیپر ملز سمیت دیگر 5 ملز میں شراکت دار ہونے کے ساتھ ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی ان کے پاس ہے۔ ان کی 2 بیویوں میں ایک کا نام تہمینہ اور دوسری کا نام نصرت ہے۔