Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026
جمعرات ، 05 فروری ، 2026 | Thursday , February   05, 2026

لبنان میں جعلی شہزادے سے انتباہ

ریاض..... لبنان میں سعودی سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ طلال بن سلطان بن عبدالعزیز کے نام سے لبنان میں گھومنے پھرنے والا شخص بہروپیہ ہے۔ اس کے سعودی عرب کے حکمراں خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔ اس نام کا کوئی بھی شخص شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز کی اولاد میں نہیں۔ سفارتخانے نے انتباہ دیا ہے کہ وہ مذکورہ بہروپیے کی حقیقت طشت ازبام کرنے اور اسے عدالت کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام تر قانونی چارہ جوئی کرے گا۔
 
 

شیئر: