Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

اسٹیشن ماسٹر کو نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا

    بھاگلپو- -  - -نوگچھیا کے کٹریا ریلوے اسٹیشن پر رات گئے بدمعاشوں نے اسٹیشن ماسٹر رشی کیش کمار کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ گولی اسٹیشن ماسٹر کی کمر میں لگی جنہیں فوراً اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں انکی حالت قدرے بہتر ہے۔ اسٹیشن پر تعینات آر پی ایف کے اہلکار منوہر لال یادو کو بد معاشوں نے بری طرح زدوکوب کرکے زخمی کردیا جسے مایا گنج کے اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرادیا گیا۔ زخمی اسٹیشن ماسٹر رشی کمار ضلع پورنیہ کے ڈگروا قصبہ کے رہنے وا لے ہیں جبکہ زخمی آر پی ایف اہلکار منوہر لال یادو کا تعلق ضلع نوادا کے بھونپور کے گاؤں گووند پور سے ہے۔ زخمی سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ رات گئے ایک معمر جوڑا ٹرین سے اسٹیشن پر اترا جسے وہ ساتھ لیکرباہر جانے لگا۔ اسٹیشن پر موجود بدمعاش یہ دیکھ کر بھڑک گئے۔بدمعاشوں نے آر پی ایف کے جوان پر حملہ کردیا اور پستول نکال کرفائرنگ کی تاہم سیکیورٹی اہلکار اسٹیشن ماسٹر کے آفس میں چھپ گیا ۔ بدمعاش تعاقب کرتے ہوئے وہاں آگئے اور اسٹیشن ماسٹر کے چیمبر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ کر فائرنگ کردی۔ گولی اسٹیشن ماسٹر کے کمر میں جالگی ۔ فائرنگ کی آواز سن کر اسٹیشن پر موجودسیکیورٹی اہلکار جمع ہوگئے۔ انہیں دیکھ کر  بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف رپورٹ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اوڈیشہ: بدمعاشوں نے بینک سے 45لاکھ روپے لوٹ لئے

شیئر: