رائے عامہ بھڑکانے کی سزا 5برس قید اور 30لاکھ ریال جرمانہ
ریاض .... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ رائے عامہ بھڑکانے اورملکی نظام کو نقصان پہنچانے والا لٹریچر ادھر ادھر بھیجنا جرم ہے۔کوئی بھی شخص رائے عامہ بھڑکانے اور ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والا لٹریچر تیار کرنے، ترتیب دینے ، بھیجنے ، بھیجے ہوئے لٹریچر کے تبادلے کا مجاز نہیں۔ سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ پر اس طرح کا عمل اطلاعاتی جرم کے زمرے میں آئیگا اور اس پر 5سال قید اور 30لاکھ ریال جرمانے کی سزا مقرر ہے۔