Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی

ایک کویتی دینار 400 روپے سے تجاوز کر گیا۔سابقہ حکومت کے اختتام کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جار ہی ہے۔  گزشتہ دور حکومت کے آخری دن 30مئی  2018کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں قدر115.40 روپے تھی جو تنزلی کا شکار ہو کر 120.55 روپے تک جا پہنچی ہے، اسی طرح نگران دور حکومت میں کویت دینار 400 روپے کی حد سے تجاوز کر گیا ہے جو سابقہ حکومت کے آخری دن  382.51روپے پر بند ہوئی۔ روپے کی مسلسل گراوٹ حکومتی بجٹ کے ساتھ ساتھ گھریلو بجٹ پر بھی اثر انداز ہوگی لیکن اگر ا س جانب خاطر خواہ توجہ نہ دی گئی تو یہ کمی پاکستانی صنعت کو شدید متاثر کر سکتی ہے ، جس کے چلتے صنعت کار اپنی صنعت کو دوسرے ممالک منتقل کر سکتے ہیں۔

شیئر: