Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025
ہفتہ ، 16 اگست ، 2025 | Saturday , August   16, 2025

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف مستعفی

اسلام آباد... اٹارنی جنرل اشتر اوصاف مستعفی ہوگئے۔اشتر اوصاف نے صدر ممنون کو بھیجے گئے استعفے میں کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان رہا۔عام انتخابات قریب ہیں جس کے باعث اٹارنی جنرل کے عہدے پر فائز رہنا میرے لئے درست نہیں۔ عہدے پر موجود رہنے سے کوئی سیاسی جماعت میری موجودگی کو صاف اور شفاف الیکشن میں رکاوٹ سمجھ سکتی ہے۔واضح رہے کہ اشتر اوصاف کو مارچ 2016 میں ملک کا اٹارنی جنرل بنایا گیا تھا۔اشتر اوصاف پاکستان بار کونسل کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے سے فارغ

شیئر: