Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
جمعرات ، 10 جولائی ، 2025 | Thursday , July   10, 2025
تازہ ترین

اڈیشہ کے ساحل پر42فٹ لمبی وھیل

نئی دہلی ...ریاست اڈیشہ میں ضلع پوری کے ساحل پر مردہ دیو ہیکل وھیل آگئی۔42 فٹ لمبی اور28فٹ چوڑی وھیل 10سے15دن پہلے مری اور پھر بہتی ہوئی ساحل پر آگئی۔ اس کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر سرکاری حکام نے مردہ وھیل کو قبضے میں لے لیا۔ یہ وھیل شارک عمومابحر اوقیانوس میں پائی جاتی ہے۔ پوسٹمارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔ ویٹنری کالج کے پروفیسر موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے پوسٹمارٹم کر رہے ہیں۔

شیئر: