Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

عمران خان کا نگراں وزیر اعظم کو ایک اور خط

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے نگران وزیراعظم جسٹس ناصر الملک کو ایک اور خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سابق ادوار میں تعینات کئے جانے والی بیوروکریسی فی الفور اپنے عہدوں سے ہٹائی جائے تاکہ شفاف الیکشن کے لئے پہلا قدم بڑھانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے خط میں خیبر پختونخوا کے گورنر کو بھی اپنے منصب سے ہٹانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائی گئی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی میں بدل دی جائے۔ گورنر پختونخوا ن لیگ کے جنرل سیکرٹری رہے ہیں جس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ گورنر ابھی بھی فاٹا کے حوالے سے مالی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں اور فاٹا میں جانبدارانہ کردار کے حامل ہیں۔ اسی طرح وفاق میں ن لیگ کی جانب سے مقرر کردہ بیوروکریسی تاحال تبدیل نہیں کی گئی۔ بیوروکریسی میں یہ جانبدار عناصر انتخابات کی شفافیت کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ سندھ اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے لگائی گئی بیورو کریسی انتخابات کے عمل کو متاثر کرنے کے لئے کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نگران حکومتیں انتخابات کے انتظامات کے حوالے سے شدید سست روی کا شکار ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات پر شکوک و شبہات کسی طور پر گوارانہیں۔ نگران وزیراعظم فوری مداخلت کر کے انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل نقائص کو دور کریں۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد سے عمران،شاہد خاقان اور گلالئی کے کاغذات مسترد

شیئر: