سابق رکن اسمبلی مظفر ہاشمی انتقال کرگئے
کراچی...جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کو 80برس کی عمر میںدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے پڑھائی۔ پاپوش کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔نمازجنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔مظفر احمد ہاشمی1938ءمیں ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ 1985اور 1993میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ ان کے والد مولانا رفیع ہاشمی جماعت اسلامی کے ابتدائی ارکان میں شامل تھے۔جنہوں نے مشرقی پاکستان میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی۔ مظفر احمد ہاشمی جمعیت الفلاح ، ادارہ تعمیر ادب اور فلسطین فاونڈیشن کے صدر اورنارتھ ناظم آباد میں بے سہاراخواتین کے لے قائم گو شہ عافیت کے سرپرست بھی تھے ۔