Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

پاکستانی ٹیم ماسٹر کبڈی کپ کےلئے دبئی جائیگی

 
اسلام آباد: پاکستان کی 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم ماسٹر کبڈی کپ میں شرکت کےلئے بدھ کو دبئی روانہ ہوگی۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقم ایک کروڑ روپیہ رکھی گئی ہے۔ پاکستان کبڈی قومی ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہے جس میں 4 آفیشلز بھی شامل ہیں۔ ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 2گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف ہنداور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ پاکستان روایتی حریف ہندکے خلاف 22 جون کومیدان میں اترے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل30 جون کو کھیلا جائے گا۔ 

شیئر: