Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

برازیل کے نیمار انجری کا شکار

ماسکو:فیفا ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں برازیل کو 2 شدید دھچکے لگے ، ایک تو ٹیم سوئٹزرلینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہی اور میچ برابر رہا اور پھر اسٹار اسٹرائیکر نیمار جونیئر بھی انجری کا شکار ہو گئے۔میگا ایونٹ میں 5بار عالمی چیمپیئن کااعزاز حاصل کرنے والی ٹیم برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ1-1 گول سے برابر رہا۔ میچ کے 14ویں منٹ میں برازیل کے نیمار کے پاوں میں شدید چوٹ لگی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیمار فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ پورے میچ میں ان کے خلاف 10 بار فاول پلے کیا گیا، اگلے ٹریننگ سیشن میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور ممکن ہے جمعہ22جون کو کوسٹاریکا کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں آرام دیا جائے۔

شیئر: