مدینہ منورہ میں عید کی رنگا رنگی
مدینہ منورہ .... مدینہ منورہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد نے عید طیبہ 39 جشن کا افتتاح کردیا. اس موقع پر سعودی بچے اور بچیاں انہیں اپنے حصار میں لئے ہوئے ہیں، 8 مقامات پر عید تقریبات منعقد ہونگی، رنگا رنگ پروگرامو ں میں بچوں خواتین ، نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف طبقات کے ذوق کا خیال رکھا گیا ہے۔