Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

اسرائیلی وزیراعظم کا بیان احمقانہ ہے،فلسطینی وزیر

رام اللہ ....فلسطینی حکومت نے واضح کیا ہے کہ قابض حکام غزہ پٹی پر جارحیت کا جو جواز پیش کررہے ہیں وہ جھوٹا اور بے معنی ہے۔ اسرائیلی حکام 11برس سے نہتے شہریوں کی ناکہ بندی کئے ہوئے ہےں اور انہیں ہر طرف سے جارحیت کا نشانہ بنارہے ہیں۔فلسطینی حکومت کے ترجمان یوسف المحمود نے غزہ پٹی پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بمباری نئی جارحیت ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نتنیاہو نے کہا کہ وہ غرب اردن پر اپنا کنٹرول جاری رکھیں گے۔ فلسطینی ترجمان نے نتنیاہو کے بیان کو احمقانہ قرار دیا۔ المحمود نے کہا کہ امریکی جانبداری اور پشت پناہی کے باعث قابض اسرائیلی حکام عظمت کے جنون میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
 

شیئر: