Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ یو میہ50ہزار روپے

 لاہور ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اعلی عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں میں کمی کے حوالے سے اپنے ساتھی ججوں سے بات کروں گا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نے عید کی چھٹیوں کے باوجود داد رسی کے لئے آنے والے درجنوں سائلین کی درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی تنخواہیں اور مراعات بہت زیادہ ہیں، ان میں کمی جائے۔انہوں نے بتایا کہ محتاط اندازے کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ اور مراعات ماہانہ ایک کروڑ کے لگ بھگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف اورمختلف ادوار میں اعلی عدلیہ کے ججوں کی تنخواہوں اور مراعات میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا۔چیف جسٹس نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حساب کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ اور مراعات یومیہ 50 ہزار روپے ہیں۔اسی لئے تو میں ججوں کو کہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داری پوری کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ تنخواہوں میں کمی کے لئے اپنے ججوں سے بات کروں گا۔
مزید پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں شادی ہالوں کی تعمیر پر جواب طلب

شیئر: