Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

مریم نواز میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ

لندن...سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے۔ ٹوئٹر پر بیان اور اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ فی الحال ڈاکٹر ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے ۔ والدہ اب بھی ڈاکٹروں کی زیرنگرانی ہیں۔جب ہم آئے تو وہ بے ہوش تھیں۔ میں نے انہیں ہوش میں نہیں دیکھا۔ ان سے بات کر نے اور آواز سننے کو دل کرتا تھا۔جب ہم پاکستان سے یہاں پہنچے تو و ینٹی لیٹر پر ڈالا جا چکا تھا اور وہ بے ہوشی کی حالت میں تھیں۔ابو اور میں نے بہت آوازیں دیں۔ بہت دل کرتا ہے کہ وہ آنکھیں کھولیں، ہم سے بات کریں۔ اللّہ دعا سنتا ہے۔ دعا کریں۔ مریم نواز میڈیا سے با ت کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ میڈیا سے مزید بات نہیں کی۔
مزید پڑھیں:کلثوم نواز کو وینٹی لیٹر پر رکھنے یا ہٹانے کا فیصلہ پیر کو ہوگا

شیئر: