Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ سلمان اور ولی عہد کو وزیر داخلہ کی جانب سے عید کی مبارک باد

مکہ مکرمہ .... وزیر داخلہ اور اعلی عمرہ کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو اپنی اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں کی جانب سے عید کی مبارک باد پیش کی ۔ وزیر داخلہ اور عمرہ کمیٹی کے سربراہ نے ماہ رمضان المبارک میں معتمرین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔شہزادہ عبدالعزیز سے وزارت داخلہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے عید کی ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر اور معاون وزیر داخلہ برائے امن عامہ بر یگیڈیئرسعید القحطانی اور دیگر اعلی عہدیداربھی موجود تھے ۔ 
 

شیئر: