Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کلثوم نواز کی طبعیت میں بہتری

 لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے کہا ہے کہ کلثوم نواز کی طبیعت اب بہتر ہ، تاہم وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہی رہیں گی۔دوسری جانب ڈاکٹروں نے کہا ہے ہے کہ کلثوم نواز کو کوئی اندرونی بلیڈنگ نہیں ہوئی ۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے قوم سے بیگم کلثوم نوازکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کی دعا کریں کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کو صحت دے۔ واضح رہے کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ مصنوعی تنفس (وینٹی لیٹر) پر ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پھیپھڑے میں خون کا لوتھڑا آنے کے باعث کلثوم نواز کے دل نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ کلثوم نواز پلمونری ایمبولیزم کے باعث بے ہوش ہوئیں اور گر پڑیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق، خون کا لوتھرا پھیپھڑے میں آکر خون کی سپلائی روک دیتا ہے، جس کے باعث دل فیل ہو جاتا ہے، لمبی بیماری یا طویل عرصہ لیٹے رہنے اور کولیسٹرول کی زیادتی وجہ ہوسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:بلاول بھٹو کی لندن روانگی،کلثوم نواز کی عیادت کرینگے

شیئر: