Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ملا فضل اللہ کے افغانستان میں مارے جانے کی تصدیق

اسلام آباد / کابل... افغان وزارت دفاع اورپاکستانی انٹلیجنس اہلکاروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ ملا فضل اللہ کی افغان مشرقی صوبے کنڑ کے ضلع مرورہ میں ہلاکت کی تصدیق کردی ۔انٹلیجنس ذرائع کے مطابق فضل اللہ تحریک طالبان سوات کے ایک مرکز میں ایک افطار پارٹی میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ واپس اپنی گاڑی میں جاتے ہوئے ان پر ڈرون حملہ کیا گیا جس سے وہ موقع پر محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔ حملے میں ہلاک ہونیوالے مکمل طور پر جل گئے ۔ انٹلیجنس ذرائع کے مطابق طالبان اس خبر کو صیغہ راز میں رکھ رہے ہیں ۔ ممکن ہے کہ اس کا اعلان طالبان شوری کی جانب سے نئے سربراہ کے انتخاب کے بعد کیا جائے۔ذرائع کے مطابق فضل اللہ کے ساتھ جو لوگ ہلاک ہوئے ۔ ان میں مولوی عمر، عمران، ابو بکر اور سجاد شامل ہیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان کا کوئی سربراہ افغان سرزمین پر مارا گیا ۔

شیئر: