Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

عید الفطر کے موقع پر سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کا تہنیتی پیغام

اللہ مسلمانوںکی مشکلات کا خاتمہ کرے،انہیں مسرتوں اور خوشحالی سے ہمکنار کرے
ریاض (جاوید اقبال) عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مملکت میں مامور پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے حسب ذیل پیغام دیا ہے۔ اس عید الفطر کے پرمسرت موقع پر میں اپنی اور سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے سب مسلمانوںکو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں برادر ملک سعودی عرب کے شہریوں اور وطن عزیز میں اور بیرون ملک خصوصاً مملکت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ خدا کرے کہ یہ عید ہم سب کیلئے مسرت اور خوشحالی کا پیغام لیکر آئے۔ ہمارے لئے ہمارے دوسرے گھر سعودی عرب میں اس پرمسرت دن کا منانا حقیقی طور پر ایک عظیم اور بابرکت سعادت ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری رمضان کی عبادتوں کو قبول فرمائے۔ اس موقع پر ہمیں کرہ ارض پر مختلف مسائل اور آلام سے دوچار اوراپنی زندگیو ںکیلئے جدوجہد کرنے والے تمام مسلمانوںکیلئے بھی امن اور سلامتی کی دعا کرنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مشکلات کا خاتمہ کرے اور انہیں مسرتوں اور خوشحالی سے ہمکنار کرے۔ (آمین)
 

شیئر: