خمیس مشیط پر داغا جانے والا حوثی میزائل ناکارہ
خمیس مشیط: خمیس مشیط پر داغا جانے والا حوثی میزائل ناکارہ بنادیا گیا۔ سعودی فضائیہ نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو حوثی ملیشیا نے خمیس مشیط کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغا تھا جسے فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔