Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

زلفی بخاری پر سفری پابندی اٹھانے کی درخواست مسترد

 اسلام آباد... اسلام آبادہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری پر سے سفری پابندی عارضی طور پر اٹھانے کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے درخوست کی سماعت کی۔زلفی بخاری کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ زلفی بخاری کو عمرے کے لئے روانگی پرغیر قانونی روکا گیا تاہم وزارت داخلہ نے6 دن کا استثنی دے کر انہیں عمرے پر روانگی کی اجازت دی۔ زلفی بخاری پرعائد سفری پابندیاں بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں ۔ بلیک لسٹ سے نام نکالا جائے۔ عدالت کی جانب سے فیصلے تک سفری پابندیوں پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔جسٹس فاروق نے حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ کو حکم امتناع کی کیا ضرورت ہے ۔ہمارا حکم امتناع 2 دن میںپہنچے گا اور آپ اپنا کام آدھے گھنٹے میں کرالیں گے۔عدالت نے وزارت داخلہ کے سیکشن آفیسرای سی ایل کو ذاتی طور پر طلب کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ 
مزید پڑھیں:زلفی بخاری رپورٹ تیار،کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

شیئر: