کراچی - -- - -شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں آج مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوگا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر رکھی ہے کہ موسم ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں تاہم آج ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی عمر 19 گھنٹے ہونے کی وجہ سے آج عید کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں تاہم بلوچستان کے ساحلی علاقوں پسنی اور گوادر میں چاند نظر آنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ویسے تو کافی کم ہیں تام بلوچستان کے کچھ علاقوں میں عید الفطر کا چاند دکھائی دینے کے امکانات ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ ہفتے کے روز سے ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -ممبئی: دیپکا پڈکون کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی








