Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

کے پی کے کابینہ عید کے بعد تشکیل پائے گی

 پشاور: خیبر پختونخوا کی نگراں صوبائی کابینہ کی تشکیل عید کے بعد تک موخر ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کی نگراں کابینہ کے لیے زیر غور ناموں میں سے تاحال کسی پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ قبل ازیں ناموں پر مشتمل فہرست نگراں وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی تھی تاہم اس میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہونے کے باعث نگراں وزیر اعلیٰ نے سیاسی ناموں سے عدم اتفاق کیا تھا۔ جس کے بعد مزید ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق عید الفطر کے فوراً بعد خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے حلف کے بعد کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں صوبے سے متعلق اہم فیصلوں، انتخابی تیاریوں کے علاوہ 4 ماہ کے انتظامی بجٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔
 

شیئر: