Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

شیخ رشید کے حق میں سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف نہیں‘ لیگی رہنما

اسلام آباد- - - -  عدالت عظمیٰ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے لیے درخواست دینے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شکیل اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید نے غلطی تسلیم کرلی تھی اس کے باوجود ان کے حق میں فیصلہ آیا۔سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شکیل اعوان نے کہا کہ شیخ رشید کی نااہلی کا کیس ڈیڑھ سال تک الیکشن ٹریبونل میں چلا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انصاف کے حصول تک عدالت کے دروازے کھٹکھٹاتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -چوہدری عبدالغفور نے بھی ن لیگ چھوڑ دی

شیئر: