Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریحام نے عمران سے اختلاف کی وجہ بتا دی

  لندن ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ کتاب لکھنے کا فیصلہ بہت پہلے کیا تھا ۔ یہ کوئی آسان نہیں ،تکلیف دہ فیصلہ تھا ۔میری کتاب کسی قسم کا بدلہ نہیں ۔یہ عوام کی دلچسپی کے لئے لکھی گئی ہے۔ کتاب میں جو کچھ ہے لوگوں کی معلومات کے لئے ہے۔ اس کو کسی کے خلاف بدلے کی نظر سے نہیں دیکھنا چاہئیے۔ ریحام خان نے کہا کہ غیر مطوبہ کتاب کے مبینہ اقتباسات تحریک انصاف کے میڈیا ونگ نے جاری کئے ہیں۔ ابھی کتاب چھپی نہیں ہے اس لئے اس میں شامل مواد کے بارے میں تردید یاتصدیق نہیں کی جاسکتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر شدت پسندوں کی طرف جھکاو عمران خان کو اقتدارمیں لا سکتا ہے تو وہ یہ بھی کریں گے۔ میرا عمران سے بنیادی اختلاف یہی ہے۔
مزید پڑھیں:ریحام کے نئے الزامات اور انکشافات

شیئر: