Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

ہیکنگ کا الزام، مزید روسی اداروں پر امریکی پابندی

واشنگٹن۔۔۔امریکی محکمہ خزانہ نیروس کے مزید 5 اداروں اور3 شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کر دیں۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خزانہ نے بیان میں کہا ہے کہ ان پابندیوں سے متاثرہ روسی اداروں اور شہریوں کے خلاف یہ اقدامات اس لئے کئے گئے کہ وہ بالواسطہ طور پر ہیکنگ کے مرتکب ہوئے تھے۔ ان افراد اور اداروں نے اپنی سائبر سرگرمیوں اور تکنیکی مدد کے ساتھ روسی خفیہ سروس کی معاونت کی تھی، جو ہیکنگ کی مرتکب ہوئی تھی۔ بیان کے مطابق ان اقدامات سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا گیا تھا۔

شیئر: