Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

اسپین نے تارکین وطن کے بحری جہاز لنگر انداز ہونے کی پیشکش کردی

میڈرڈ۔۔۔ا سپین نے پیشکش کر دی ہے کہ وہ بین الاقوامی سمندری پانیوں میں پھنسے تارکین وطن کے ایک بحری جہاز کو اپنے ہاں لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے پر تیار ہے۔ ہسپانوی حکومت نے کہا ہے کہ یہ پیشکش انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔  اٹلی اور مالٹا کے درمیان اب تک شدید اختلافات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اس جہاز کو اپنی کسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکاری ہیں۔ اس جہاز پر سوار 639 تارکین وطن میں 11 بچے اور 7 حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔یہ بحری جہاز  جبرالٹر میں رجسٹرڈ ہے۔

شیئر: