Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہد ہ نہیں،چوہدری نثار

راولپنڈی... سابق وزیر داخلہ اور ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار نے کہا ہے کہ آج جو مشکل حالات ہیں۔ کسی کی ساز ش نہیں، اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہیں ۔ نیوز لیکس کے وقت نواز شریف نے ایک لفظ نہیں بولا ۔اس وقت اجلاسوں میں میں اور اسحاق ڈار شریک ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راز والی سیاست سے اختلاف ہے۔ بات کرنی ہے تو سب کے سامنے کرو۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں تو پارٹی میں بھی آئین کی پاسدار ای ہونی چاہئیے۔ پارٹی آئین میں قائد کا کوئی عہد ہ نہیں ۔مریم نواز صرف نواز شریف کی بیٹی ہیں ۔پارٹی کے اندر موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوںنے کہا کہآزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو باضابطہ اعلان کروں گا۔
مزید پڑھیں:ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا،چو ہدری نثار

شیئر: