Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025
بدھ ، 25 جون ، 2025 | Wednesday , June   25, 2025

ن لیگ کےٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا ،چوہدری نثار

اسلام آباد...مسلم لیگ (ن) کے رہنماا ور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پارٹی نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دئیے۔ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا۔ اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں 10 جبکہ ن لیگ میں100 خامیاں ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ عورت راج کے مخالف نے اپنی بیٹی کو پارٹی پر مسلط کردیا ۔منہ کھولا تو نواز شریف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ مجھے پارٹی سے 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ۔اب الیکشن پر توجہ دی جائے تو زیادہ بہتر ہے ۔واضح رہے چوہدری نثار کو عام انتخابات کے لئے ٹکٹ دینے کے معاملے پر نوازشریف اور شہباز شریف میں اختلاف رائے کی خبریں سامنے آئیں۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نرم رویہ رکھتے ہیں لیکن نوازشریف نے ٹکٹ جاری کرنے کے لئے شرط رکھی ہے کہ وہ پہلے درخواست دیں اس کے بعد ٹکٹ جاری کیا جائے۔
مزید پڑھیں:جاتی امرا والے بچکانہ حرکتیں نہ کریں،چوہدری نثار

شیئر: