Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

نواز شریف عید لندن میں منائیں گے؟

لاہور...سابق وزیراعظم نوازشریف عید الفطر لندن میں منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ ایک دو روز میں اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ لندن روانہ ہوں گے۔خاندانی ذرائع کے مطابق نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ کلشوم نواز کی عیادت کریں گے اور عید بھی منائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم لندن میں اپنا قیام بڑھا بھی سکتے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں احتساب عدالت کی جانب سے ٹرائل کی مدت میں توسیع کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران شریف فیملی کے خواجہ حارث کو کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں۔ مجھے بتائیں نواز شریف عیادت کے بعد کب واپس آئیں گے۔آپ تشہیر کے لئے کہتے ہیں کہ ہمیں کلثوم نواز کی عیادت کے لئے اجازت نہیں دی گئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ زبانی درخواست کریں ہم اجازت دیں گے۔
مزید پڑھیں:شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کاحکم

شیئر: