Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

نگراں وزیر اعظم نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

اسلام آباد...وفاقی اور صوبائی نگراں حکومت کے قلمدان سنبھالنے والی شخصیات نے تاحال الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزیراعظم، وزیراعلیٰ اور ان کی کابینہ کے ارکان عہدہ سنبھالنے کے بعد 3 د ن کے اندر اثاثوں کی مکمل تفصیلات جمع کرانے کے پابند ہیں۔ ای سی پی کے حکام نے  بتایا کہ نگراں حکومت میں شامل ہونے والے تمام ارکان اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں سے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے یکم جون کو وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالا ۔ انہیں 4 جون تک اپنے، اپنی اہلیہ اور بچوں کے اثاثوں سے متعلق ساری معلومات ای سی پی میں جمع کرانی تھی تاہم ایک ہفتے بعد بھی الیکشن ایکٹ کی پاسداری نہیں کی گئی۔ای سی پی کے مطابق کابینہ کے 6 ارکان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم کا دورہ سوات،حکومت کو نوٹس

شیئر: