ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہیں لونگا،چیف جسٹس
لاہور .. سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثا رنے ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی عہدہ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی بھی عہدہ قبول نہیں کروں گا انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائر ہونے سے ایک دن پہلے بتا کر جاوں گا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کسی عہدے کی پیش کش کر کے شرمندہ نہ ہوں ۔