شریف فیملی کیخلاف نیب یفرنسز کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم
لاہور... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کو سابق وزیراعظم نواز شریف اورمریم نواز کے خلاف تینوں ریفرنس کا فیصلہ ایک ماہ میں سنانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شریف فیملی کے خلاف ٹرائل مکمل کرنے کے لئے احتساب عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اور نیب ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ احتساب عدالت ہفتہ کو بھی تینوں ریفرنس کی سماعت کرے گی۔ ملزمان بھی پریشان اور قوم بھی ذہنی اذیت کا شکار ہے ۔اب ان کیسز کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز بیگم کلثوم کی عیادت کے لئے جانا چاہتے ہیں تو جاسکتے ہیں۔مجھے بتائیں کب واپس آئیں گے۔ آپ تشہیر کے لئے کہتے ہیں کہ ہمیں کلثوم نواز کی عیادت کے لئے اجازت نہیں دی گئی۔ آپ زبانی درخواست کریں ہم اجازت دیں گے۔