Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

درخت کو کاٹنے سے روکنے کی لنگور کی کوشش ناکام

جکارتہ .... لنگور نے اپنے درخت کو کٹنے سے بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن انسان کے آگے اس کی ایک نہ چلی۔ اس موقع کی ساری وڈیو بناکر سوشل میڈیا پر ڈالدی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خود کار کھدائی مشین سے درخت کا ایک تنا گرایا جارہا ہے جسے بچانے کیلئے لنگور فوراً درخت پر چڑھا اور اس نے مشین کو ہٹانے کی کوششیں تیز کردیں مگر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور نیچے جاگرا۔ خیال ہے کہ یہ واقعہ بورنیو جزیرے میں پیش آیا۔ لنگور درختوں کو بہت پسند کرتے ہیں اور زیادہ تر اسی میں اپنا ٹھکانہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  -کرہ ارض پر دن کا دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے، سائنسدان

شیئر: