Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

قرآنِ مجید اللہ تعالیٰ کی عظمت وشان کو ظاہر کرتی ہے ، مولانا سید جنید پاشاہ

جدہ میں بزمِ طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ کے جلسہ یوم القرآن و استقبالِ ضیوف الرحمن کا انعقاد
جدہ ( امین انصاری )ماہِ رمضان کے انعاموں میں سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم کےلئے قرآن ایک بہترین انعام ہے ۔قرآنِ مجید سرچشمہ ہدایت ہے جس میں انسان کی زندگی کے ہر مسئلہ کا حل ہے ۔خواہ وہ دنیاوی مسئلہ ہو کہ دینی ہو۔104 آسمانی کتابوں و صحیفوں میں قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے جوقیامت تک باقی رہے گی ۔ اِن خیالات کا اظہار مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ معتمد بزمِ طارق نے بزمِ طلبائے قدیم ومحبانِ جامعہ نظامیہ جدہ کی جانب سے منعقدہ جلسہءیوم القرآن واستقبالِ ضیوف الرحمن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا حافظ وقاری محمد نظام الدین غوری صوفی قادری صدر بزم و کامل الحدیث جامعہ نظامیہ نے جلسہ کی صدارت کی ۔ قاری محمد فہد کی قرات اور سید صابر حسین صابری معتمد یوتھ کمیٹی بزم اور ماسٹر محمد مصطفی علی کی نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔مولانا قاضی محمد ہاشم نظامی ،مولانا حافظ وقاری محمد جاوید ،سید خواجہ شمس الدین ولایت صابری نے بحیثیت مہمانانِ خصوصی اور سید عماد الدین احمد قادری معظم پاشاہ ، محمد مصلح الدین جاوید صابری ‘ سید محمد عبد الرب حامد قادری نائب صدر فنانس کمیٹی بزم ،مولانا حافظ محمد حیدر علی خان ،مولانا عرفان اللہ شاہ سیفی نوری بانی انجمن سیف الاسلام اورمولانا حافظ وقاری محمد حسین نقشبندی بانی دارالعلوم برکاتیہ نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی ۔ مہمانانِ خصوصی کی خدمت میں عبایہ ‘ رومال اور سپاسنامہ پیش کیا گیا ۔ مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری صدرِجلسہ نے بزم کی خدمات پر مختصراً روشنی ڈالی اور مہمانوں کا استقبال کیا ۔ مولانا عرفان اللہ نوری نے بھی خطاب کیا اور نومنتخب صدر مولانا حافظ محمد نظام الدین غوری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر محمد امین الدین انصاری (اُردو نیوز) ،میر محمد علی ‘ احمد نصیر الدین فاروقی ‘مرزا قدرت نواز بیگ ‘ لیاقت علی خان ‘ محمد یوسف وحید ‘ حافظ اسماعیل رضا قادری اور محمد افسر علی موجود تھے ۔ محمد فیاض حسین اور محمد عبدالعزیز نے انتظامات میں حصہ لیا ۔ آخر میں عالمی امن وامان کےلئے مسلمانوں کےلئے خصوصاً دعا کی گئی ۔ 
 
 

شیئر: