Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

پی ٹی آئی قیادت کئی رہنماﺅں کی کارکردگی سے غیرمطمئن

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کئی اہم امیدواروں کو جولائی میں ہونے والے انتخابات کے ٹکٹ نہ دے کر نظر انداز کردیا۔ ذرائع کے مطابق کئی افراد ایسے بھی ہیں جنہیں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ مشروط طور پر کیا گیا ہے۔ سیاسی مبصرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے چند اہم رہنماﺅں کی گزشتہ کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں اور اسی لئے انہوں نے اس بار انہیں یا تو ٹکٹ نہیں دیا یا پھر مشروط طور پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کے حلقے کے عوام اور کارکنوں کی رائے ان کے حق میں ہوگی تو پارٹی ٹکٹ ملنے کے حق دار ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے رہنماﺅں کی کارکردگی جانچنے کے لیے ان کے حلقوں میں سروے کروائے جائیں گے اور جائزہ رپورٹ تیار ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

شیئر: