Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

'لندن میں جرائم کا ذمہ دار ہوں لیکن معافی نہیں مانگوں گا'

  لندن۔۔۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے پر تشدد جرائم کا ذمہ دار تو میں ہوسکتا ہوں لیکن اس پر معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ پورے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سبب حکومت کی جانب سے پولیس فنڈز میں کٹوتی ہے۔مقامی ریڈیو پر شہریوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت میئر، پولیس اور کرائم کمشنر تو میں شہر کے جرائم اور دہشتگردی خطرات کا ذمہ دار ہوسکتا ہوں اور یہ میرے لیے بہت تشویش کی بات ہے۔یہ بات مجھے راتوں کو جگائے رکھتی ہے۔ 

شیئر: