Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

بی جے پی بدعنوانوں کو تحفظ فراہم کررہی ہے، کانگریس

    نئی دہلی- - -  -- کانگریس نے بی جے پی حکومت میں رشوت مانگنے والے افسران کے خلاف کارروائی کے بجائے شکایت کرنے والوں کی آواز دبائی جارہی ہے اور انہیں جیل بھیجا جارہا ہے۔کانگریس کے ترجمان شکتی سنگھ گوہل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ بی جے پی حکومت بدعنوانی کرنے والوں کو تحفظ دے رہی ہے۔ رشوت خوروں پر نہیں بلکہ اس کی نشاندہی کرنے والوں کو جیلوں میں بند کیا جارہا ہے۔رشوت خوروں کیخلاف آواز کوئی نہ اٹھائے اس کیلئے خوف کا ماحول پیدا کیا جارہاہے۔ بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھنؤ کے اندرا نگر کے تاجر ابھیشیک گپتا  کے گورنر رام نائک کو ارسال کردہ خط کی مثال دی جس میں چیف سیکریٹری ایس سی گوئل پر پٹرول پمپ کی زمین سے متعلق معاملے میں25 لاکھ روپے کی رشوت مانگنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ گورنر نے اس شکایت کو وزیراعلیٰ یو گی کو بھیجا تو معاملے کی جانچ کے احکامات د ئیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ادھر معاملے کی جانچ کا کام چل رہا تھا کہ گپتا کو کسی اور معاملے میں پھنسا کر جیل بھیج دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنے افسر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے شکایت کرنے والے کو ہی جیل بھیج دیا۔ اس میں پیغام ہے کہ بدعنوانی کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے والے سزا بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ہیلٹ اسپتال میں اے سی بندہونے سے 5 مریضوں کی موت

شیئر: