Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

نگراں وزیر اعظم کا دورہ سوات،حکومت کو نوٹس

لاہور... لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کے سوات دورے پر کروڑوں روپے کے اخراجات کی واپسی کے لئے دائردرخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مامون رشید شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ نگران وزیراعظم نے ریاستی ذمہ داری کی بجائے ذاتی امور کے لئے پروٹوکول استعمال کیا۔نگران وزیراعظم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔ نگران وزیراعظم نے اپنی آبائی رہائش سوات میں22ئیس گاڑیوں کے کانوائے اور پروٹول کا استعمال کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت پروٹوکول کے معاملے کا نوٹس لے اور اضافی اخراجات واپس لینے کا حکم دے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ 
مزید پڑھیں:نگراں وزیراعظم نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا

شیئر: