Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

شریف خاندان کے کیس نمٹانے میں مزید وقت لگے گا‘ نیب عدالت

اسلام آباد- - -  گزشتہ روز نواز شریف کو عدالت میں گفتگو کرنے پر ڈانٹنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز نمٹانے کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کی درخواست کردی۔ عدالت عظمیٰ سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمات میں ابھی گواہان باقی ہیں اور ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل بھی جاری ہونے کے ساتھ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح بھی جاری ہے۔ لہٰذا استدعا ہے کہ نیب ریفرنس کا فیصلہ 9 جون تک نہیں نمٹایا جا سکتا، اس لیے وقت بڑھایا جائے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی عدالت عظمیٰ کی جانب سے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے لیے 6 ماہ کے دوران ٹرائل مکمل نہ ہونے پر 2 ماہ کا اضافی وقت دیا گیا تھا اور سپریم کورٹ نے 9 جون تک کا وقت دیا تھا۔ جس کے بعد اب یہ ایک اور درخواست دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -عمران خان نے نگراں وزیر اعظم کو خط میں بڑا مطالبہ کردیا

شیئر: