Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریاض: مصری کو ہلاک کرکے فرار ہونیوالے یمنی گرفتار

ریاض۔۔۔۔ریاض پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ العریا کے علاقے میں یمنی اور مصری شہریوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے ذمہ دارعناصر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ جھگڑے میں ایک 30سالہ مصری ملوث تھا۔ اسے2افراد نے دھار دار آلے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ حملہ آور پولیس کی آمد سے قبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی معلومات جمع کرکے حملہ آوروں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ حملہ آوروں کا تعلق یمن سے ہے۔ دونوں عمر کے تیسرے عشرے میں ہیں۔ گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -عید کے دوران 52 عدالتیں کام کریں گی، وزارت انصاف

شیئر: