شاہد خاقان کیخلاف ایک اور نیب تحقیقات
اسلام آباد... سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب نے ایک اور تحقیقات کی منظوری دیدی ۔ شاہد خاقان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے صوابدیدی فنڈز سے ایک ارب رو پے اپنے بیٹے کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دئیے۔ یہ رقم تحصیل مری عمرہ پیکیج کے طور پر دی گئی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اس مبینہ فیصلے کے بارے میں شکایت کانوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی اسکینڈل میں مبینہ کرپشن کی بھی تحقیقات کی منظور ی دی ہے۔