Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

عراق میں دھماکہ ، 18افراد ہلاک

بغداد ۔۔ عراق میں دھماکے کے نتیجے میں18 افراد ہلاک اور90 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے ضلعی شہر صدر میں اس وقت دھماکہ ہوا جب ایک مسجد میں چھپایا گیا دھماکہ خیز مواد کار میں منتقل کیا جارہا تھا ک  اچانک دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت اور کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیا گیا۔ فوری طورپر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

شیئر: