گرفتاری کا خوف ،حیدر عباس رضوی کی کینیڈا روانگی
کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی اچانک واپس کینیڈا روانہ ہوگئے۔حیدر عباس رضوی کل رات ہی واپس کراچی پہنچے تھے۔24 گھنٹے میں واپس چلے گئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حید عباس رضوی کے خلاف کراچی میں مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی گئی تھیں۔کراچی آمد کے فوری بعد حیدر عباس رضوی بہادرآباد آفس پہنچے جہاں انہوں نے خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع نے کہا کہ عامر خان نے حیدر رضوی کو سیاست میں دوبارہ ان کوانے کی کوشش کی لیکن تفتیشی اداروں کے دباو پر حیدر رضوی کو فوری کراچی سے واپس جانا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات میں گرفتاری کے خوف سے حیدر عباس رضوی اپنے گھر بھی نہیں گئےو رات ایک دوست کے گھر قیام کیا اورصبح سویرے پاکستان سے روانہ ہو گئے۔حیدر عباس رضوری پر مختلف مقدمات درج ہیں۔لاوڈ اسپیکر ایکٹ کیس میں وارنٹ گرفتاری میں جار ی ہوچکے۔