کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 3 دن کی توسیع
اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 دن کی توسیع کردی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی 11 جون تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔خواتین اور ا قلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں کے کاغذات جمع کرانے کے لئے آخری تاریخ بھی پیر 11 جون ہے۔ خواتین اور اقلیتوں کے لئے ترجیحی فہرستیں بھی 11 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔