Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025
منگل ، 15 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   15, 2025

عدالت عظمیٰ: چیئرمین نیب کے خلاف درخواست خارج

 اسلام ِآباد: عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر کی گئی درخواست خارج کردی۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواست گزار نور اعوان کی اپیل پر کیس کی سماعت کی۔ اس دوران چیف جسٹس نے رجسٹرار کے اعتراضات کو بدستور برقرار رکھتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔ درخواست گزار نور اعوان کی جانب سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ طور پر غلط الزام پر درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیاست دانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات پوائنٹ اسکورنگ کےلئے کئے جاتے ہیں، تاہم قومی ادارے کو ایسے سیاسی معاملات میںآلہ کار نہیں بننا چاہیے۔
 

شیئر: