Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جدہ: زنانہ لباس اور چال ڈھال اختیار کرنے والے 7افراد گرفتار

جدہ: جدہ پولیس نے کورنیش میں زنانہ لباس اور چال ڈھال اختیار کرنے والے 7افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان جدہ کے کورنیش پرمنعقد ہونے والے میلے میں گھوم رہے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی وڈیو جاری کی تھی۔جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے 6سعودی شہری جبکہ ایک غیر ملکی ہے۔ انہیں وڈیو کی مدد سے تلاش کرلیا گیا اور متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا۔ 
 

شیئر: