Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

سیاسی عہدے مخصوص تعلقات پر ملتے ہیں،ریحام

لندن...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے تحریکِ انصاف میں ©" تعلقات" کو سیاسی عہدوں کیلئے استعمال کئے جانے کا الزام لگا دیا۔ہندوستانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ تحریکِ انصا ف کوئی تبدیلی نہیں لا سکی۔ پی ٹی آئی میں مخصوص تعلقات کی بنیادپر عہدے حاصل کئے جاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں جانتی ہوں کہ کس طرح تعلقات کواستعمال کیا جاتا ہے۔ کس طرح سے مخصوص تعلقات کو سیاسی اور میڈیا کے عہدوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک براہ راست تحریکِ انصاف سے بھی منسلک ہے۔اس سوال پر کہ عمران خان خاص طور پر ان میں ذاتی طور پر ملوث ہیں؟ ریحام خان نے کہا کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ لوگ ذاتی طور پر اپنے گھر اور پارٹی میں ہونے والے واقعات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ براہ راست طور پر ملوث ہونے، عہدے، اقربا پروری اور احسانات جن کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں، جس کا اقربا پروری سے تعلق ہے۔جس کا میرٹ کے قتل عام سے تعلق ہے۔ ہاں! میں مخصوص تعلقات اور ہراساں کرنے کے بارے میں بات کرنے کہ ضرورت ہے۔ ان کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور جن پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔یہ چیزیں میں نے کتاب میں بھی لکھی ہیں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق ریحام نے کہا کہ ہراسگی کے کئی کیسوں کا براہ راست تحریک انصاف سے تعلق ہے۔ریحام خان نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اور ایسے شخص کے ہاتھوں میں اقتدار دینا انتہائی خطرناک ہے۔عمران خان کا اقتدار میں آنا پاکستان کیلئے بڑا رسک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ کر میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ کو ووٹ نہیں دوں گی۔ اس بات پر انھوں نے قہقہہ لگایا تھا اب بھی تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دوں گی۔ریحام خان نے کہاکہ عمران خان کے نظریات اب تک غیر واضح ہیں اور حالیہ یو ٹرن سے بھی یہ واضح ہے۔ عمران خان انتہاپسندوں کے حامی ہیں وہ اسلامی ووٹ بینک کو اقتدار میں آنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:ریحام کی کتاب چھپی تو ہتک عزت کا دعوی کرونگی،جمائما

شیئر: