Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ٹیکس اہداف: نگراں وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو احکامات جاری کردیے

اسلام آباد: نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے اگلے ہی روز فیڈرل بیورو آف ریونیو کو رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف کے حصول کےلئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے حکام نے اسلام آباد میں ڈاکٹر شمشاد اختر سے ملاقات کی جس میں مالی سال 2017-2018ءکی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اہم ملاقات میں ڈاکٹر شمشاد اختر نے ملکی اقتصادی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کےلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے سوال کیا کہ سابق حکومت کی ٹیکس اسکیم سے کتنا ٹیکس اکٹھا ہوا، اس کے علاوہ نگراں وزیر خزانہ نے ایف بی آر حکام سے ٹیکس نظام اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سے متعلق مختلف سوالات کئے۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ رواں مالی سال کے ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے تمام اقدامات کئے جائیں۔
 
 
 

شیئر: