Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

الیکشن دھاندلی شروع ہو چکی ‘ نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات سے قبل دھاندلی کا آغاز ہو چکا ہے۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی تبھی شروع ہو گئی تھی جب مجھے اپنی جماعت کی صدارت سے ہٹایا گیا تھا اور پھر تاحیات نااہل بھی کردیا گیا۔ انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر بات پر از خود نوٹس لے لیا جاتا ہے تاہم جب ن لیگ کے لوگوں کو دوسری جماعتوں میں شامل کیا جاتا ہے تب کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔ سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کیا گیا، ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔
 
 

شیئر: